The news is by your side.

بلوچستان حکومت کی کارگردگی انتہائی مایوس کن ہے، سینیٹرمیرکبیرمحمد شہی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

نیشنل پارٹی کے سینیٹرمیرکبیرمحمد شہی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی کارگردگی انتہائی مایوس کن ہے حکومت کو قائم ہوئے ایک سو دن گزر چکے ہیں مگر ن تو ترقیاتی کام ہوئے ہیں اورنہ ہی بیروزگاری کے خاتمے کےلئے کوئی خاطرخواہ اقدامات سامنے آئے ہیں امن امان کی صورتحال انتہائی مخدوش نظرآرہی ہے ڈکیتی لوٹ مارسمیت دیگر واقعات میںا ضافہ ہوگیا ہے معروف تاجرحاجی محمدنوازمینگل کا اغوااورقتل کے ملزمان تاحال گرفتارنہیں ہوسکے ہیں اوران کے لواحقین انصاف کے حقوق کےلئے چکرکاٹ رہے ہیںان خیالات کااظہار انہوںنے نیشنل پارٹی کے ورکنگ کمیٹی کے ممبراورضلعی آرگنائزرنصیرآبادتاج بلوچ اورصحافیوں سے ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے کیا سینیٹرمیر کبیرمحمد شہی نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے اپنے دوراقتدارمیں بلوچستان میں مکمل امن قائم کرکے صوبے کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزندکردیاتھا 2011اور 2012میں صوبے کے بیشترعلاقے مستونگ قلات خضدار،آواران سمیت دیگرعلاقے بدامنی کی لپیٹ میں تھے جہاںاغوا،قتل،ڈکیتی اور دیگروارداتیں عروج پرتھی اورلوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے اورعلاقے میں کرفیوکا سماں تھا ہم نے پرامن بلوچستان کی بنیادڈال کر عوام کو حقوق دیئے بیروزگاروں کو روزگارکے مواقع فراہم کرکے ترقی اورخوشحالی دیکرایک مثال قائم کی مگرموجودہ حکومت ہرلحاظ مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے وفاقی حکومت کی بات کی جائے تو انہوںنے بھی عوام کے لئے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے ملک کی معیشیت بیٹھ جانے سے اورڈالرزکی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں پیٹرولیم مصنوعات ادویات گیس بجلی،اشیاءخودونوش کی بے تحاشہ اضافے کے سبب عوام بھوک افلاس پر مجبورہوکررہ گئی ہے یوٹیلیٹی سٹورزاورصنعتی شعبے نیشنل ہائی وے کے کنٹریکٹ ملازمین کو بےرزگارکردیاگیا ہے مرغی اورانڈوں کے ذریعے ملک کی معشیت نہیں سنبھل سکتی اورنہ ہی عوام کی زندگی میں تبدیلی آسکتی ہے حکومت کے پاس واضع پالیسی نہ ہونے کے باعث ان کا اقتدارچلتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہا ہے نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کی عوام کے دکھوں کامدارح کیا ہے اوران کے حقوق کے حصول کےلئے عملی طورپرجدوجہدکررہی ہے بلوچستان کے سائل وسائل پر صوبے کی عوام کا حق بنتاہے مگرحکمرانوںنے ہمیشہ بلوچستان کی عوام کو اپنے حقوق سے محروم رکھ کر انہیں پسماندگی اوراحساس محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like