ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ سے زائد گاڑی ،رکشہ اور موٹرسائیکل مالکان کوچالان کیا ،نذیر احمد کرد

0

ایس ایس پی ٹریفک پولیس نذیراحمد کرد نے کہاہے کہ سال 2018ءکے دوران ایک ہزار غیر رجسٹرڈ گاڑیوں ،رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو بند کردیاگیاہے بلکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد گاڑی ،رکشہ اور موٹرسائیکل مالکان کوچالان کرکے 3کروڑ 2لاکھ 69ہزار سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ،گزشتہ چند روز سے شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف خصوصی مہم کا سلسلہ جاری ہے بلکہ بڑی گاڑیوں اور بسوں کے ڈرائیورز سے ڈرائیونگ ٹیسٹ لیاجائے گا جو ڈرائیور ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے ان کے لائسنس منسوخ کردئےے جائیںگے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ایس ایس پی ٹریفک پولیس نذیراحمد کرد نے ٹریفک پولیس کی گزشتہ سال کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال کی کارکردگی ٹریفک پولیس کی 622افسران وجوانوں کی محنت کا ثمر ہے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا مسئلہ ٹریفک انجینئرنگ بیورو کا نہ ہوناہے اس سلسلے میں سمری وزیراعلیٰ بلوچستان تک پہنچ چکی ہے اور ہمیں امید ہے جلد ہی اس کی منظوری دی جائے گی ،انہوں نے کہاکہ سال 2018ءکے دوران ایک ہزار غیررجسٹرڈ گاڑیوں ،رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو بند کیاگیاہے بلکہ ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد بسوں ،رکشوں ،گاڑیوں اورموٹرسائیکل مالکان وڈرائیورز کو چالان کیاگیا چالان کی مد میں گزشتہ سال ٹریفک پولیس نے 3کروڑ2لاکھ 69ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی جاری رہی جس کے دوران 2971گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے بلکہ 4700غیر نمونہ نمبرپلیٹس والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال غیر محتاط ڈرائیونگ کرنے والے بسوں ،گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے 19306ڈرائیورز اور مالکان کو چالان کیاگیا بلکہ 3433کم عمر ڈرائیورز کو بھی چالان کیا گیا ،انہوں نے کہاکہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور 9638موٹرسائیکل سواروں کو چالان کیاگیا ،انہوں نے کہاکہ نیشنل ہائی ویز پرہونے والی حادثات کی روک تھام کیلئے کوچ مالکان سے ڈرائیورز کی تفصیلات مانگی گئی ہیں بلکہ بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا باقاعدہ ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی لیاجائے گا اور جوڈرائیورز ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہیںگے ان کے لائسنس منسوخ کردئےے جائیںگے ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند دنوں شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کا سلسلہ جاری ہے بلکہ ٹریفک پولیس اور کسٹم مل کر غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کےخلاف کارروائی کو مزید بھی دوام دے گی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.