بلوچستان:واقعات و حادثات 6افراد جاں بحق ،کمرے میں جنریٹرکی گیس بھرنے سے 4افراد بے ہوش

0

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوںمیں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ ژوب میں کمرے میں جنریٹر کی گیس بھرنے سے چار افراد بے ہوش ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے بوسہ منڈی میں گیس لیکج کے باعث خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے جن میں بی بی زوجہ نیاز محمد عمر 60 سال قوم اچکزئی سکنہ بوسہ منڈی، احسن ولد سلطان عمر 20 سال قوم اچکزئی سکنہ بوسہ منڈی شامل ہیں لاشوں کوسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ واشک میں پنجگور سے کراچی جانے والی کوچ نے ناگ بازار میں14سالہ بچے کو کچل ڈالاجس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگیاہے ،جائے حادثہ پرڈرائیور کو گرفتار کرلیاہے ۔مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کارروائی کررہی ہے ۔ تربت کے علاقے شاپک میں نامعلوم مسلح گاڑی سواروں نے فائرنگ کر کے آصف نامی شخص کو قتل کر دیا لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا گیا مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ بلوچستان کے علاقے ژوب میں امام بارگاہ روڈ پر کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان ایوب خان جاں بحق ہوگئے نوجوان چھت پر بجلی کا تار لگا رہا تھا ہسپتال ذرائع کے مطابق کرنٹ لگنے سے ان کا آدھا جسم جلس گیا لاش کو ضرورری کارروائی کے مطابق ورثاءکے حوالے کر دیا۔ پنجگور سے کراچی جانے والی تیز رفتار کوچ نے بسیمہ کے علاقے ناگ بازار میں 14 سالہ نوجوان کو کچل ڈالا جس کی سبب نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا لیویز فورس ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ژوب میں کوئٹہ روڈ جلوپمپ پر کمرے میں جنریٹر کی گیس بھرنے سے چار افراد بے ہوش سول ہسپتال منتقل طبی امداد دینے کے بعد تین کو ہسپتال سے فارغ کردیاگیا اور ایک کو سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.