The news is by your side.

جامعہ بلوچستان نے بی اے بی ایس سی سالانہ امتحانات 2018کے نتائج کا اعلان کردیا

0

جامعہ بلوچستان نے بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان لیکن یونیورسٹی کی ویب سائٹ بند ہونے سے طلباءو طلالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ تفصیلات کے گزشتہ روز جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ نے بی اے بی ایس سی سالانہ امتحانات 2018کا رزلٹ اعلان کردیا لیکن ویب سائٹ کی بندش کی وجہ سے طلباءو طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے طلبہ نے بلوچستان میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپر دینے کے بعد ہمیں رزلٹ کا انتظار تھا لیکن جب جامعہ بلوچستان کے انتظامیہ نے نتائج کا اعلان کیا تو ویب سائٹ بند ہونے کی وجہ سے ہمیںکافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور طالبعلم نے کہا ہے کہ اگر جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ رزلٹ ویب سائٹ کی بجائے مقامی اخبارات میں دیتے ہوئے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا نہیں پڑتا ۔

You might also like