The news is by your side.

کوئٹہ:گیس لیکج،چھت گرنے سے 1شخص جاں بحق 6زخمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ مدنی اسٹریٹ میں واقع مکان کی چھت گیس لیکج کے باعث گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ بچوں سمیت6افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کانسی روڈ مدنی اسٹریٹ میں پیش آیا جہاں رات گئے گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے سےمکان کی چھت گرگئی۔ واقعے میں گھر کا سربراہ 35 سلالہ سجاد احمد ولد عبدالقیوم ،14 سالہ مدثر احمد ولد سجاد احمد ،12 سالہ مبشر احمد ولد سجاد احمد ،7 سالہ ایمان بی بی ولد سجاد احمد، 15 سالہ محمد عظیم ولد عبدالخلیل ، علشبا ولد سجاد احمد اور جویریہ زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو سول اسپتال اور برن سینٹر بی ایم سی منتقل کیا گیا جہاں سجاد احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ورثا نے الزام عائد کیا کہ سجاد احمد کی موت ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہوئی، ورثا کی درخواست پر پولیس نے ڈاکٹرعبداللہ کو حراست میں لیکر بروری تھانے منتقل کردیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ سجاد احمد کا جسم 80 فیصد جل چکا تھا، تاخیر سے اسپتال منتقل کرنے کے باعث ان کی موت ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like