The news is by your side.

چمالنگ :کوئلہ کان میں دھماکہ 4کانکن زخمی

0

بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے چمالنگ میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4کانکن زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزچمالنگ کے علاقے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا ایس ایچ او چمالنگ غلام علی کے مطابق دھماکے سے 4کان کن جھلس کر زخمی ہوگئے واقعہ چھ فٹی ایریا میں کانکنی کے دوران پیش آیازخمیوں میں حمید اللہ، محب اللہ ،حامد خان اور میر حیدر شامل ہیں،دھماکے میں زخمی ہونے والوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے،زخمیوں کو کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردئےے گئے ہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفرکردیاگیاہے ۔

You might also like