The news is by your side.

چمن:مسلح افراد کی فائرنگ،خاتون پولیو ورکرشہید دوسرا زخمی، وزیراعلیٰ ،وزیرداخلہ کی مذمت،رپورٹ طلب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

پاک افغان سرحدی شہر چمن کے علاقے شین تالاب میںمسلح موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک خاتون ورکر شہید جبکہ دوسری زخمی ہوگئی ہیں ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کے سرحدی شہر چمن کے علاقے شین تالاب میں موٹرسائیکل پر سوار 2 حملہ آور وں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 35سالہ خاتون پولیو ورکر نسرین جاں بحق ہوگئی جب کہ 24 سالہ راشدہ شدید زخمی ہوگئی لاش اور زخمی کوفو ری طبی امداد سول ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیاگیاہے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سید سمیع اللہ آغا کاکہناہے کہ جاں بحق خاتو ن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے واقعے کے بعد مذکورہ علاقے میں پولیو مہم عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے چمن میں خاتون پولیو ور کر ز پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ایک خاتون کے جاںبحق اور دوسری خاتون کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہارکیاہے ۔وزیراعلیٰ بلو چستان نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور پولیو ورکرز کے تحفظ کو ہر صورت یقینی کی ہدایت بھی کی ،جام کمال نے کہاہے کہ خواتین پر حملہ صوبے کی روایات اور اسلامی اقدار کے منافی ہے حملے میں ملوث عناصر سخت ترین سزا کے مستحق ہیںانہوں نے کہاکہ پولیو مہم میں رکاوٹ پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام بنا کر اپنے بچوں کے صحت مند مستقبل کو محفوظ بنائیں گے ۔دریںاثناءصوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے چمن میں پولیو ورکرز کی ٹیم پر حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔صوبائی وزیر داخلہ نے واقعہ کی رپورٹ فوری طور پر طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیو ورکرز بزدلانہ حملہ ملک دشمنوں کی کارستانی ہے، صوبائی وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو فائرنگ میں ملوث مجرموں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی اورکہا کہ پولیو ورکرز ہمارے بچوں کو معذوری سے بچانے دن رات محنت کرتے ہیں، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پولیو ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like