صوبائی حکومت نے ایک سال میں جو کام کیا آج تک کسی نے نہیں کیے ، لیاقت شاہوانی

0

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ایک سال کے قلیل عرصے میں تعلیم و صحت کے ساتھ دیگر اہم شعبوں میں بھی مثالی کارکردگی دیکھاتے ہوئے اقدامات ا±ٹھائے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا ہے کہ ا±ن کی ایوان میں حاضری باقی صوبوں کے وزراءاعلی کی نسبت بہت زیادہ رہی، حکومت بلوچستان نے ایک سال میں اسمبلی سے 11 قرار دادیں منظور کروائیں۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا قیام ہو یا BRA کی کارکردگی ہو،زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائیز کرنا ہو یا پھر آن لائن ٹیکس سسٹم متعارف کروانا ہو،حکومت بلوچستان ہر لحاظ سے عوامی توقعات پر پورا ا±تری ہے،حکومت بلوچستان کا یہ معیار رہا ہے کہ زمہ داری ،عوام دوستی اور محب وطنی سے بلوچستان اور بلوچستان کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ترجمان لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ ہماری حکومت میڈیا کی آزادی اور مثبت تنقید کو خوش آمدید کہتی ہے کیونکہ ہم آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتے ہیں، ہمارے قائد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وژن پڑھا لکھا،صاف ستھرا ،صحت مند اور ترقی کرتا بلوچستان ہے اور یہ ہماری اجتماعی زمہ داری ہے کہ ہم بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.