The news is by your side.

پوری قوم کو شہدا کے خون پر ناز ہےڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

کمشنر نصیرآبادڈویژن جاویداخترمحمودکی خصوصی ہدایت پرڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی نے تحصیل چھتر کے گوٹھ میرحسن میں پاک فوج کے شہید سجاد علی ولد محمد یوسف کے گھر جاکر ان کے ورثاء سے اظہاریکجہتی کی اوران میں نقدی اورتحائف تقسیم کئے تحصیلدارڈیرہ مرادجمالی بہادرخان کھوسہ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر شہید کے ورثاء نے ڈپٹی کمشنر اورحکومت بلوچستان کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے یوم دفاع کے موقع ہمیں یاد کیا اورہمارے گھر آئے اظہار ہمدردی کی انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ ہمیں سجاد علی کی شہادت پر فخر ہے ہم سب ماردوطن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں پاکستان ہم سے ہے اورہم پاکستان سے ہیں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی نے کہاکہ آپ کے جذبات اوراحساسات قابل دیداورقابل فخرہیں ان شاء اللہ ہم سب کو ملکر ایک عظیم وطن کی تعمیر وترقی میں اپنا کرداراداکریں گے شہید سجاد علی کی قربانیاں نہ قابل فراموش ہے انہوں نے دھرتی ماں کی خاطر اپنی جان قربان کرکے ہم سب کا سرفخر سے بلند کردیا ہے نصیرآباد کی دھرتی میں شہیدوں کاخون شامل ہے اوراس دھرتی کے واسی کبھی بھی اپنی سرزمین پاکستان پر آنچ آنے نہیں دیں گے پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیں گے جس کا ہم سب نے عہد کیا ہے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ہم اپنے شہداکو کبھی نہیں بھولے ان کی شہادت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان کی قربانیوں کے طفیل ہم آج پرسکون ماحول میں اپنے زندگی بسرکررہے ہیں پوری قوم کو شہدا کے خون پر ناز ہے ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی جنہوں نے اپنے کل ہمارے آج پرقربان کردیاوہ شہید ہیں اورشہید کبھی نہیں مرتے ہمیں ان کی شہادت پر فخر ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like