تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے ہم جدید دنیا کا مقابلہ کرسکتے ہیں، نصیب اللہ مری

صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ معاشرے سے ہی ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑے ہوسکتے ہیں تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے ہم جدید دنیا کا مقابلہ کرسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری چمالنگ تعلیمی پروگرام غازی خان مری سے اپنے ضلعی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ، قبائلی و سیاسی رہنما میر نثار احمد مری،میر خورشید مری و دیگر قبائلی و سیاسی عمائدین موجود تھے ۔ صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے چمالنگ تعلیمی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی توسط سے کوہلو میں تعلیمی سطح پر انقلاب برپا ہوا، چمالنگ تعلیمی پروگرام سے ضلع کے ہزاروں طلباءو طالبات علم کی شمع سے منور ہوئے سینکڑوں طلباءنے ملک کے اعلی تعلیمی اداروں سے انٹرمیڈیٹ کیا اور اعلی عہدوں پر فائز ہو کر ملک کی خدمت میں مصروف ہیں صوبائی وزیر نے سیکرٹری چمالنگ تعلیمی پروگرام غازی خان مری کی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی تعاون سے اور سیکرٹری چمالنگ تعلیمی پروگرام غازی خان مری کی ذاتی کوششوں سے پروگرام گزشتہ ڈیڈھ دہائی سے کامیابی سے اپنے منزل کی جانب گامزن ہے وہ وقت دور نہیں جب کوہلو کا ہر فرد باشعور اور پڑھا لکھا ہوگا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیم اور صحت کے شعبے میں ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں، ان کا مکمل تعاون چمالنگ تعلیمی پروگرام کی ٹیم کے ساتھ ہے کوہلو کے طلباءکے لئے جدید اور فنی تعلیم کی حصول ناگزیر ہو چکی ہے۔اس موقع سیکرٹری سی بی ای پی غازی خان مری نے مکمل تعاون کی یقین دہانی پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے منتخب نمائندے کی جانب سے پروگرام کی پذیرائی ان کے لئے اور پورے سی بی ای پی کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close