جشن قلات کے رنگا رنگ تقریبات کا افتتاح

kalat

قلات۔جشن قلات کے رنگا رنگ تقریبات کا افتتاح صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کردیا۔افتتاحی تقریب خان میر احمد یار خان اسٹیڈیم میں باقائدہ کی گئی تقریب میں قلات کے سیاسی سماجی وعلاقہ معتبرین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
میلہ میں ثقافتی شو سر کس میلہ جمناسٹک بلوچی چاپ پی ٹی شو پیش کئے گئے اور مختلف ا سٹالز لگائے گئے ہیں ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ زندہ قوموں کی پہچان یہ ہے کہ وہ اپنی ثقافت کو زندہ رکھتے ہیں جشن قلات کے پروگرامز سے ثابت ہوا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں وہ ملک اور قوم کی نمائندگی کی بھر پور صلاحئیت رکھتے ہیں انہوں نے علان کیا کہ آئندہ جشن قلات کوسبی طرز پر انعقاد کرینگےقلات میں پانی سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کرینگے عوامی ترقی کے لئے حکومت عوام کے ساتھ ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ اورآیس ایس پی دوستین دشتی صوبای وزیر داخلہ کو سونئیر پیش کیا جشن قلات کی تقریبات 19 اکتوبر تک جاری دہیں گے

Tags

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close