بلو چستان ایک قبائلی معاشرہ ہے جہاں عورت کواعلیٰ مقام حاصل ہے واقعات میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے گاترجمان لیاقت شاہوانی

کوئٹہ 14اکتوبر :۔ترجمان حکومت بلو چستان لیاقت شاہوانی نے بلو چستان یونیورسٹی میں طلباءوطالبات کو ہراسا کرنے سے متعلق خبر پر صوبائی حکومت کے موقف کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ بلو چستان ایک قبائلی معاشرہ ہے جہاں عورت کواعلیٰ مقام حاصل ہے اوراسے عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے یونیورسٹی جیسی اعلیٰ درس گاہ میں مبینہ طور پرایسے واقعات کا رونما ہوناناقابل برداشت ہے صوبائی حکومت ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی انہوں نے کہاکہ معزز عدالت عالیہ کے احکامات پر ایف آئی اے نے تفتیش کی ہے اور واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو نہ صرف قانون کے مطابق نشان عبرت بنایا جائے گا بلکہ صوبائی حکومت بھی انکے خلاف موثر کاروائی کرے گی ۔ترجمان صوبائی حکومت نے مزید کہاکہ صوبائی محتسب کے ادارے میں خاتون محتسب کاآفس پہلے ہی کام کررہاہے کسی بھی تعلیمی ادارے یا دفاتر میں اگر خواتین یا بچیوںکو کسی قسم کے ایسے رویہ کااگر سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو وہ بلا خوف وخطر خاتون محتسب کے پاس اپنی شکایات درج کرواسکتی ہیں جس کے ازالے کیلئے حکومت بھر پور اقدام کرے گی اورحکومت بلو چستان ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بہت جلد موثر قانون سازی بھی کرے گی

Tags

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close