The news is by your side.

خضدار، جے یوآئی کے رہنماﺅں نے آزادی مارچ میں خوراک کا بلوچی حل نکال لیا

0

خضدار اسلام آباد آذادی مارچ میں خوراک کا بندوبست کیسے کیا جائے ، جے یوآئی جھالاوان کے رہنماءاور کارکنوں نے اس کا حل نکال لیا ،قدیم عرصہ سے چلے آرہے بلوچ روایات وثقافت کے حامل ذائقہ دار کھانوں و خشک میوجات ذخیرہ کرنا شروع کردیئے ،یہ علاقائی غذائی اشیاءکئی مہینوں تک خراب نہیں ہوتے ہیں ،پانی کی قلت سے نمٹنے کے لئے اپنے ساتھ مشکیزہ اٹھائیں گے تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی کونسل کے رکن حافظ عبدالغفور قلندرانی ،جے یوآئی کے سینئر رہنماءمولانا محمد ابراہیم قلندرانی ، جے یوآئی خضدار کے ترجمان مولانا بشیراحمد عثمانی ، مولانا نوراللہ سمانی ودیگر نے ان ذخیرہ کی گئی غذائی اشیاءکے بارے میں بتایاکہ جب آذادی مارچ کرتے ہوئے کہیں سڑکیں بند ہوجاتی ہیں یا کہ اسلام آباد پہنچ کر دھرنا طویل ہوجاتا ہے تو ایسے موقع پر اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوسکتی ہے ۔ اس کا حل ہم نے ڈھونڈ نکالاہے اور ہم نے خشک غذائی اشیاءذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے ۔ دیسی گھی سے بنی ذائقہ دار خشک روٹی ،ستو، کھجور ، پہاڑوں سے حاصل کی جانے والے خشک میوجات ، گندم کے پکے پکائے دانے جو کہ دانکو کھلائے جاتے ہیں ایسے بہت سارے آئٹمز ہم اپنے ساتھ لیں گے ۔ جو کہ کئی مہینوں تک خراب نہیں ہوتے ہیں اور انہیں بھوک مٹانے کے لئے کھایا جاتا ہے ، اسی طرح پانی کی قلت سے نمٹنے کے لئے ہم اپنے ساتھ مشکیزہ بھی اٹھارہے ہیں جس میں پانی گرم بھی نہیں رہتا اور کئی دنوں تک اس میں پانی ذخیرہ بھی ہوسکتاہے ۔حافظ عبدالغفور قلندرانی ودیگر کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام جھالاوان وخضدار کے کارکنوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ ہر صورت میں آذادی مارچ میں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اس لیئے انہوںنے اپنے لئے کھانے پینے کا بندوبست کرلیا ہے اور اس حوالے سے دوسرے اضلاع کے لوگوں کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بھی اپنے لیئے اسی طرح کے ضروری غذائی اشیاءکااہتمام و بندوبست کرلیں ۔

You might also like