The news is by your side.

جامعہ بلوچستان ہراسگی سکینڈل بلوچی روایات کے خلاف ھےسردار عظیم جان محمدشہی

0

جامعہ بلوچستان ہراسگی سکینڈل بلوچی روایات کے خلاف ھے…سردار عظیم جان محمدشہی
گزشتہ دنوں بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کو ہراساں کرنے کیلئے الیکڑانک ڈیواہسسز کے زریعے ویڈیوز کے سہارے شرمناک سکینڈل کے خلاف سردار عظیم جان محمدشہی نے انتہائی دکھ اورافسوس کا اظہارِ کرتے ہوے کہا ھےکہ بلوچستان کے تاریخ میں ایسے شرمناک اور بلوچی روایات کے منافی واقعہ نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا
اُن کا کہنا تھا کہ صوبے میں پسماندگی اور ناخواندگی نے دور دراز علاقوں سے طلبہ و طالبات کو بلوچستان یونیورسٹی کا رخ کرنے پر مجبور کیا ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ صوبے کی واحد یونیورسٹی میں نت نئے ہتھکنڈوں سے تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف واقعے نے نہ صرف شرعی بلکہ بلوچی روایات کو پامال کرنے کی کسر نہیں چھوڑی ھے۔
اب یہی مطالبہ ہے کہ غیر جانبدار اور غیر سیاسی کمیشن تشکیل دیا جاے اور جو بھی عناصر ملوث ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام اور طالبات کو غیر محفوظ ہونے سے بچایا جاسکے

You might also like