ضلع قلا ت کے آفیسران ضلعی ہیڈ کوارٹر میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں

کوئٹہ 23اکتوبر :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ ضلعی آفیسران عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں بریتے اور عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔ ضلع قلا ت کے آفیسران ضلعی ہیڈ کوارٹر میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ یہاں کے لوگوں کے مسائل اور مشکلات میں کمی آسکیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات شہک بلوچ نے ضلع قلات کے حوالے سے مختلف مسائل کے بارے میں بریفنگ دیا جبکہ مختلف محکموں کے ضلعی آفیسران نے اپنے محکموں سے متعلق اجلاس کو بتایا۔اجلاس میں ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے علاوہ تمام محکموں کے ضلعی آفیسران بھی شریک تھے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ زیر تعمیر ترقیاتی اسکیموں کو معیار کے مطابق مقررہ مدت تک مکمل کئے جائیں تاکہ ضلع قلات کے عوام ان سے استفادہ حاصل کرسکیں اس کے علاوہ امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے انہو ں نے کہا قلات ڈویژن کے تمام اضلاع میں یکساں طور پر ترقی کے عمل کو دیکھنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں۔امن وامان،صحت،تعلیم،ابنوشی، ذرائع آمدورفت اور دیگر شعبے اولین ترجیحات میں شامل ہیں تمام محکموں کے آفیسران اپنے عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے انہو ں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں ترقی کے عمل کے لئے دستیاب وسائل کو بروکار لا رہی ہے تاکہ عوام کی معیا رزندگی کو بہتر بنایا جاسکے

Tags

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close