بلوچستان یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کیا۔

#uob

کوئٹہ 24اکتوبر:۔ بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق 24اکتوبر 2019کو خصوصی کمیٹی برائے بلوچستان یونیورسٹی میں حالیہ رونما ہونے والے واقعہ کے سلسلے میں کمیٹی چیئرپرسن ماہ جبین شیران کی سربراہی میں بلوچستان یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اور یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداروں سے بریفنگ لی گئی اس موقع پر کمیٹی کے تمام اراکین فرداً فرداً معاملے سے متعلق سوالات کئے اور واقعہ کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر محترمہ چیئرپرسن ماہ جبین شیران اور رکن کمیٹی محترمہ شکیلہ نوید قاضی نے گرلز ہاسٹل کا بھی دورہ کیا اور واقعہ کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیاگیا۔ کمیٹی اراکین نے یقین دلایا کہ کسی بھی فرد کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہوگی انہوں نے واضح کیا کہ جو فرد اس واقع میں ملوث پایاگیا انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اس لئے کمیٹی کی کوشش ہوگی کہ مسئلے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے تمام فریقین کو سن کو اپنی سفارشات مرتب کریں تاکہ کسی کے ساتھ کوئی نا انصافی نہ ہو۔ کمیٹی کی اگلی نشست 25اکتوبر بروز جمعہ بوقت ایک بجے دن اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگی۔

Tags

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close