سریاب کی عوام کیلئےخوشخبری

کوئٹہ 29اکتوبر :۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب، مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو اس سے کوئی نہیں چھین سکتا اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہے تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی اور تہذیب کی ضامن ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ کی عوام اور بلخصوص سریاب کی عوام کو خوشخبری سنائی کہ مستونگ روڑ پر موجود ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی 5 ایکڑ اراضی گورنمنٹ گرلز اور گورنمنٹ بوائز انٹر کالج کی تعمیر کےلئے حاصل کر لی گئی ہے،ان کالجوں کی تعمیر سے عوام کو معیاری تعلیمی سہولیات اپنے گھروں کے قریب میسر آسکیں گی اور بلخصوص خواتین کیلئےیہ کسی نعمت سے کم نہیں ہو گا کہ ان کو اپنے علاقے میں ہی تعلیم کے مواقع میسر آسکیں۔ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ معیاری تعلیمی اداروں کی تعمیر و ترقی سے نا صرف سریاب کی عوام بلکہ پورے کوئٹہ کی عوام مستفید ہو سکے گی ترجمان نے کہاکہ تعلیم کی ضرورت اور اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام ا±ٹھایا گیا ہے تاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل کئے جا سکیں انہوں نے مذید کہاکہ ان کالجوں کی تعمیر بھی بہت جلد ممکن بنائی جائے گی تاکہ عوام اس سہولت سے بخوبی فائدہ ا±ٹھا سکیں، عوامی مفاد کے اس اقدام کو ممکن بنانے پر لیاقت شاہوانی نے تمام متعلقہ حکام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔

Tags

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close