بلوچستان یونیورسٹی سکینڈل حساس معاملہ ہے وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو

کوئٹہ 30اکتوبر :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی سکینڈل حساس معاملہ ہے ذمہ داران کو کسی صورت بھی معاف نہیں کریں گے یہ ہمارے صوبے کا معاملہ ہے ۔صوبائی حکومت کا مقصد مجرم کو پکڑ نا اور یونیورسٹی کی ساکھ کو بحال کرنا ہے۔صوبائی حکومت عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہہ ہے محکمہ داخلہ میں مزید بہتری لانے کے لیے مو¿ثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ علاقے کی تعمیر و ترقی اورعوام کے بہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ احتجاج کرنا عوام کا جمہوری حق اور جمہوریت پر ہم یقین رکھتے ہیں۔لیکن احتجاج کی آڑ میں انتشار نہ پھیلایاجائے۔ ہمیشہ ملکی مفاد کو عزیز رکھا ہے منفی پروپیگنڈوں سے عوام کو ورغلانے کی کوششیں ناکام ہوگی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور ان کی تواقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں تمام علاقوں کو یکساں طور پر ترقیاتی اسکیمات دی ہیں ۔ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کو حکومت کی طرف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کی کوشش کر رہے ہیں. صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے صوبے میں ترقیاتی عمل بلا تعطل جاری رہے گا . تا کہ علاقہ کے عوام فراہم کی ان ترقیاتی منصوبوں سے بھر پور استفادہ حاصل ہوسکے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ مہنگائی سے بہت جلد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا۔ موجودہ حکومت عوام کے وسیع تر مفاد میں کام کر رہی ہے۔صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ایک ٹیم ورک کے تحت صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔

Tags

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close