کوئٹہ : باران رحمت شہریوں کیلئے زحمت بن گیا

صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں جہاں با رش نے اہلیان کو ئٹہ کے چہروں پر خوشی بکھیردی ہے وہی مختلف علا قوں میں سڑکوں اور گلی کو چوں میں کھڑا پا نی عوام کے لئے با ران رحمت کو زحمت بنا نے کا سامان کر گئے ہیں ۔تفصیلا ت کے مطابق صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلا ع میں گزشتہ دو دنوں سے با رش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جا ری ہے جس کی وجہ سے عوام اور خاص کر زمینداروں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہیں بلکہ خوشکا بہ زمینوں پر کا شت کر نے والوں کو بھی گندم اور دیگر فصلوں کی امید ہو چلی ہیں ایک طرف صو بے کے مختلف اضلا ع کے لو گ با ران رحمت سے خوش نظر آ تے ہیں تو دوسری جا نب خراب سیوریج اور ڈرینیج نا لیوں اور صفا ئی کی نا قص صورتحال اور ٹوٹے پھوٹے سڑکوں کے با عث کو ئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں ، گلی کو چوں میں کھڑا پا نی اور کیچڑ عوام کے صبر کا امتحا ن لے رہا ہے ،کیچڑ اور با رش کے پا نی سے عالمو چوک ، خیزی چوک ،کواری روڈ پشتون آبا د ، خروٹ آ باد اور چہر کے دوسرے علاقوں میں عوام کو زحمت کا سامنا ہے بلکہ را ہ گزرتے لو گ بھی کو فت کا سامنا کر رہے ہیں ، محکمہ مو سمیات نے صو بے کے مختلف علاقوں میں با رشوں کی پیشن گو ئی کی تھی جس کے بعد صو بے کے مختلف علاقوں میں با رشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جسے ما ہرین زراعت صو بے کے لئے نیکی شگون قرار دے رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close