مولانا فضل الرحمن عوام ملکی بقا اور سالمیت کا محافظ بن چکا ہے ، جعفر خان کاکڑ

جمعیت علماءاسلام کے رہنماءجعفر خان کاکڑ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن آہین پاکستان کی دفاع اور ملکی استحکام کیلئے جہد و جہد کررہے ہیں قائد عوام ملکی بقا اور سالمیت کا محافظ بن چکا ہے حکمرانوں کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں رہا ہے اب اپنے ناکام حکمرانی کو طول دینے کے لیے ملکی حالات کو خراب کرنے کی ذمہ دار بھی موجود حکمران ہیں آزادی مارچ سے خوفزدہ ہوگئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کے دھمکیوں اور گرفتاریوں سے جمعیت کے کارکن کو نہیں ڈریا نہیں جاسکتا حکمران مزید ملک وقوم کو نقصان سے دوچار نہ کریں حکمرانوں میں ملک چلانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے مولانا فضل الرحمن اور جمعیت علمائے اسلام ملکی استحکام اور معیشت پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کریں گے موجودہ نااہل حکمران ملک و عوام کیلئے خطرہ ہیں اب عوامی سیلاب کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں نااہل حکمرانوں کو اب گھر پہنچاکر دم لیں گے ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کیلئے جدوجہد کی ہے اور ہم ہرقربانی دینے کیلئے تیار ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close