سردی کی ہلکی سی جھلک ‘گیس پریش کم ‘چولہے پھڑ پھڑانے لگے

کوئٹہ: سردی کی ہلکی سی جھلک نے ہی گیس کمپنی کے دعوﺅں کی قلعی کھول دی ، کوئٹہ بھر مےں گیس پریشر نہ ہونے کے برابرگیس ہیٹر ، چولہے پھڑ پھڑانے لگے ، شہری سردی مےں کانپتے رہے ، موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گیس کمپنی کے بھاری بل اور کم پریشر کا سلسلہ شروع ہوگیا ، آگے آگے کیا ہوگا ، شہری گیس کمپنی کی کارکردگی پر نالاں ، پریشر بہتر بنانے کا مطالبہ ، وزیراعظم سمیت متعلقہ ذمہ داروں سے نوٹس لینے کی اپیل ،تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ مےں سردی کے پہلے جھٹکے کے ساتھ ہی چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ، محکمہ گیس کے دعوﺅں کی قلعی کھل گئی ، صوبائی درالحکومت کے اکثر علاقوں مےں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر جس کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے رات کو سردی کی شدت سے کانپتے شہریوں کو صبح بھی بغیر ناشتہ کے دفاتر اور بچوں کو سکول جانا پڑا اہلیان کوئٹہ نے وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر پٹرولیم و دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے گیس پریشر کے مسئلہ کو حل کیا جائے ۔ کیونکہ کوئٹہ کی شدید سردی مےں گیس کے بغیر گزارا ممکن نہےں ، جبکہ صارفین باقاعدہ بل کی ادائیگی بھی کرتے تو ایسے مےں سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close