کوئٹہ ‘ یخ بستہ ہواﺅں کے باعث معاملات زندگی متاثر

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شمالی اضلاع میں چلنے والی یخ بستہ ہواﺅں کے باعث معاملات زندگی متاثر ہوکررہ گئے ہیں بلکہ لوگوں نے گرم کپڑوں اور مشروبات کا استعمال بھی بڑھادیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبے کے مختلف اضلاع میں گرد آلود ہوا اور بارش کے بعد ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہواہے بلکہ لوگوں نے گرم کپڑوں اور مشروبات کااستعمال بھی بڑھادیاہے دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ ،پشین ،مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر لوگوں کے چھین وسکون کو برباد کرنے کا سامان کرچکاہے ،یخ بستہ ہواﺅں سے کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں بلکہ تجارتی مراکز کی رونقیں بھی ماندپڑناشروع ہوگئی ہے دوسری جانب لوگوں کی بڑی تعداد نے سردی سے بچنے اورگرم کپڑوں کی خریداری کیلئے لنڈا بازاروں کا بڑے پیمانے پر رخ کرلیاہے جس کی وجہ سے لنڈا بازاروں کی رونقیں واپس لوٹ آئی ہے بلکہ سردی کی شدت کے ساتھ ہی گرم کپڑوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہواہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close