میر ضیاءاللہ لانگو نے سی ٹی ڈی کے کامیاب آپریشن پراظہار اطمینان

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے سی ٹی ڈی کے کامیاب آپریشن پراظہار اطمینان اور دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنانا قابل فخر قراردیتے ہوئے انہوں نے فورسز کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف فورسز کے حوصلے و عزائم قابل فخر ہیں انہی کی بدولت صوبے میں امن قائم ہوا ملک دشمن عناصر اور دہشتگرد نہیں چاہتے کہ ملک اور صوبے میں امن قائم ہو اور عوام سکون کی زندگی بسر کرسکیں۔عوام اورسیکورٹی فورسز ملکر ان دہشتگردوں کو شکست دیں گے ۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کیا انہوں نے فورسز نے گرانقدر قربانیاں دی ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا، ہمارے نظام صوبے، ملک اور قوم کے لئے ان قربانیوں سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہوسکتے جو پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران دی ہیں، آج ہم جس پرامن اور سکون کے ساتھ رہ رہے ہیں یہ انہی قربانیوں کی بدولت ہے انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت ہے جب ہم نے ہر شعبے کو بہتری کی طرف گامزن کرنا ہے ، ہمارے سپاہیوں کے پاس تمام سہولتیں ہوں گی تو وہ بہتر انداز میں اپنے فرائض سرانجام دینے کے قابل ہوسکیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ فورسز کو سہولتیں فراہم کرکے ان کی کارکردگی کو مثالی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close