الحمد اللہ! سریاب میں ترقیاتی کاموں کاباقاعدہ آغاز. ایک اور وعدہ وفا✨

سریاب بیوٹی فیکیشن اور سریاب ماسٹر پلان پر بھی حکمت عملی آخری مراحل میں ہے،بی بی زیارت, کلی بنگلزئی میں روڈ, نالیوں کے تعمیر کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

کوئٹہ(سریاب نیوز) تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ضلعی صدر کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے احمد نواز بلوچ کے فنڈذ سے کلی بنگلزئی, بی بی زیارت ٹاؤن سریاب کے اندرونی روڈذ, نالیوں کے پختگی پر تعمیر کا آغاز ہو گیا. جس سے سریاب میں طویل دورانیے کے بعد ترقیاتی کاموں کا ابتدا بھی ہوگیا. اس سے قبل سریاب کے عوامی مسائل خودساختہ رہنماوں کی بدولت صرف اخباری بیانات اور سرکاری کاغذوں میں ہوتے تھے. جبکہ زمینی حقائق اسکے برعکس تھے. 25 جولائی 2018 کے انتخابات کے بعد سریاب کے حقیقی سیاسی و سماجی ورکر ایم پی اے احمد نواز بلوچ نے عوامی مسائل کو حل کرنے کا بیڑا اٹھایا اور تب سےابتک موصوف دن رات ان گنت مشکلات کے باوجود حلقے کے بنیادی مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر عملی اقدامات اٹھائے. جسکا باقاعدہ آغاز بھی ہو گیا. اس موقع پر ایم پی اے احمد نواز بلوچ نے کہا سریاب کو مکمل یکسر نظر انداز کرنے سے یہاں کے مکینوں اور باسیوں کی ہر دور میں حق تلفی ہوئی ہے اور کوئٹہ میں چند مخصوص علاقوں میں ترقیاتی کاموں نے یہاں کے عوام میں مایوسی کی لہر پیدا کی تھی. ایسے میں ہم نے یہاں کے عوام کے مسائل کی نشاندہی کی اور ہر فورم پر اقتدار کے ایوانوں صوبائی اور وفاقی سطح پر صدا بلند کی. بلاآخر اپنے عوام کیلئے کچھ کر گزرنے کا موقع مل رہا ہے. جسکا آغاز کلی بنگلزئی کے سڑک کی تعمیر سے ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارےویزن کے مطابق سریاب ماسٹر پلان اور سریاب بیوٹی فیکیشن یعنی سریاب کی خوبصورتی بھی لائحہ عمل میں شامل ہے, جو اپنے آخری مراحل میں ہے جسکی فیز ون کی تجاویز ہم نے وفاقی سطح پر سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں وزیر اعظم پاکستان اور انکے کابینہ ممبرز کودی ہے.ان پر بھی جلد کام کا آغاز ہونے جا رہا ہے. جس میں اداروں کا قیام, نوجوانوں کیلئے تربیتی مراکز,اسپورٹس کمپلیکس, کینسر ہسپتال کی تعمیر, تعلیمی اداروں کا قیام ,سریاب روڈ کی کشادگی و دیگر جدید سہولیات سے مزین سرگرمیاں بھی شامل ہیں. ان ہی بنیادی کاموں میں اسٹریٹ لائٹس کی نصبی,ٹوٹ پھوٹ کے شکار خستہ حال گلیوں کی مرمت, سڑکوں کی تعمیر و مرمت,ٹف ٹائل ,ناقص سیوریج لائنز کی درستگی, زنگ آلود پانی کے پائپ لائنز کی کنکشنز کو فعال کرنا, بجلی کے پرانے ٹرانسفارمرز کو تبدیل کرکے اپ گریڈ کرنے کیساتھ لوڈ کو برابر تقسیم کرنے جسے اقدامات, گیس پریشر کے وافر مقدار کو گھریلوں ضروریات کے عین مطابق پورا کرنے کے علاوہ, طلباء کیلئے اسکالرشپس وظیفہ مقرر کرنے, حج اوقاف میں حاجیوں کیلئے سہولیات دینے, نوجوانوں کیلئے کھیل کے میدان, نادار غریبوں کیلئے سماجی اقدامات اور ان جیسے مسائل کو حل کرنا ہمارے منشور میں ہے. حلقے میں صفائی کے عمل کو تیز کرنے اور زراعت کو فروغ دینے سمیت ہر اس مثبت اقدام کو اجاگر کر رہے ہیں.جس سے ہمارے رہن سہن پر مثبت اثرات پڑیں. لہذا ہم اپنے عوام کو اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ وہ ہی ہماری طاقت ہیں اور انہی کی کاموں کو ترجیحی اور ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اپنی توانائی سرف کر رہے ہیں.

Tags

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close