The news is by your side.

کوئٹہ شہر میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر،چولہے پھڑ پھڑانے لگے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

کوئٹہ : سردی کی ہلکی سی جھلک نے ہی گیس کمپنی کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ، کوئٹہ بھر میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابرگیس ہیٹر ، چولہے پھڑ پھڑانے لگے ، شہری سردی میں کانپتے رہے ، موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گیس کمپنی کے بھاری بل اور کم پریشر کا سلسلہ شروع ہوگیا ، آگے آگے کیا ہوگا ، شہری گیس کمپنی کی کارکردگی پر نالاں ، پریشر بہتر بنانے کا مطالبہ ، وزیراعظم سمیت متعلقہ ذمہ داروں سے نوٹس لینے کی اپیل ،تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ میں سردی کے پہلے جھٹکے کے ساتھ ہی چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ، محکمہ گیس کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی ، صوبائی درالحکومت کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر جس کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے رات کو سردی کی شدت سے کانپتے شہریوں کو صبح بھی بغیر ناشتہ کے دفاتر اور بچوں کو سکول جانا پڑا اہلیان کوئٹہ نے وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر پٹرولیم و دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے گیس پریشر کے مسئلہ کو حل کیا جائے ۔ کیونکہ کوئٹہ کی شدید سردی میں گیس کے بغیر گزارا ممکن نہیں ، جبکہ صارفین باقاعدہ بل کی ادائیگی بھی کرتے تو ایسے میں سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like