The news is by your side.

رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

کوئٹہ 06دسمبر :۔رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا کہ گوادر تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ کوالٹی میٹریل کے استعمال کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں ڈھورگھٹی کے دورے کے موقع پر ادارہ ترقیات گوادر کے زیر نگرانی سیوریج لائن اورڈریج لائن منصوبے کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ادارہ ترقیات گوادر کے چیف انجینئر حاجی سید محمد بلوچ نے رکن صوبائی اسمبلی کو منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ادارہ ترقیات گوادر سیوریج لائن منصوبے کو جلد مکمل کرے، منصوبے پر تاخیر کی وجہ سے اہل علاقہ کو پریشانی کا سامنا ہے انہوں نے بتایا کہ درینج لائن منصوبے کے مکمل ہوتے ہی سڑ کوں کے بلیک ٹاپ کے کام کو بھی مکمل کیا جائے اس موقع پر ادارہ ترقیات گوادر کے چیف انجینئر نے جی ڈی اے اپنے منصوبوں میں مقامی آبادیوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرےگی اور سیوریج لائن اوراور ڈرینج لائن منصوبوں کو ڈھور گھٹی میں جلد مکمل کیا جائے گا اورمنصوبے سے متعلق عوامی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like