The news is by your side.

عوام صوبائی حکومت کی کارکردگی پر خوش اور مطمئن ہیں،سردار عبدالغنی قمبرانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

 

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و سماجی و قبائلی شخصیت سردار عبدالغنی قمبرانی نے کہا ہے کہ عام لوگ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر خوش اور مطمئن ہیں کیونکہ صوبائی حکومت نے عام آدمی کی آسانی اور اسے حق اور انصاف کی فراہمی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ عوام ہی محسوس کر سکتے ہیں پرنس آغا عمر احمد زئی نے کلی قمبرانی و دیگرنواح میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کرکے علاقے کا نقشہ بدل دیا عوام صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشہ روزعلاقہ مکینوں کی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور پارٹی کے مرکزی رہنماء پرنس آغا عمر احمد زئی کی کارکردی سے عوام مطمئن ہے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر عوام کی جو رائے سامنے آئی ہے ہم اس پر بہت خوش اور مطمئن ہیں انہوں ے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں اور بی اے پی کی موجودہ حکومت میں واضح فرق کو محسوس کیا ہے پر آسائش زندگی گزارنے والے طبقے کو صوبائی حکومت کی تبدیلی نظر نہیں آئے گی کیونکہ اس طبقے کو عام اور غریب آدمی کی مشکلات کا سرے سے اندازہ اور احساس ہی نہیں ہے صوبائی حکومت نے تعلیم صحت پینے کے صاف پانی نوجوانوں کو روزگارفراہم کرنے سمیت امن و امان کی بحالی کو اپنی ترجیجات میں شامل کیا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہو۔کلی قمبرانی و دیگر نواح میں پرنس آغا عمر احمد زئی کی ذاتی کوششوں سے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگیا ہے جس پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like