دکی، کوئلہ کان بیٹھنے سے ایک کانکن جاں بحق دوسرا زخمی

0

 

 

دکی مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان بیٹھ گئی دو کانکن تلے دب گئے ایک کی لاش دوسرے کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔گزشتہ روز باغ لیز ایریا میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کوئلہ کان بیٹھ گی جسکی وجہ سے دو مزدور پھنس گئے۔اسسٹنٹ مائنز انسپکٹر دوست محمد ناصر کے مطابق پھنسے ہوئے مزدوروں کو مقامی کوئلہ کانکنوں نے اپنی مدد اپکے تحت ایک کانکن ملا ازل خان کی لاش جبکہ دوسرے کانکن عبدالقادر کو زخمی حالت میں کان سے دو گھنٹے بعد نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کانکن کا تعلق سنجاوی سے ہے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرکے آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.