زیار ت کے شہری اے ٹی ایم کی سہولت سے محروم ہے

0

 

 

ضلع زیار ت کے شہری اے ٹی ایم کی سہولت سے محروم ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔زیارت میں موجود سرکاری اور غیر سرکاری بینک جو کہ ابھی تک اے ٹی ایم مشینیں نصب نہیں کر چکے ہیں جس کی وجہ سے بینک آنے والے شہریوں اور بزرگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سارے زیارت میں ایک مشین کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ شہری اور وادی آنے والے سیاح مایوس ہورہے ہیں۔ایمرجنسی کی صورت میں پیسے نکالنے سے محرو م ہے جس کی وجہ سے زیار ت کے شہریوں اور وادی آنے والے سیاحوں نے بینکوں کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیارت شہر میں اے ٹی ایم مشینیں نصب کریں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کم ہو سکیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.