The news is by your side.

بلوچستان بھر میں تشنج کیخلاف حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم9 دسمبر سے شروع ہوگی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

 

 

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تشنج کے خلاف حفاظتی ٹیکہ جات کی دوسری چھ روز مہم9 دسمبر سے شروع ہوگی۔ مہم کے دوران پانچ لاکھ سے زائد خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے کوئٹہ پریس کلب میں ڈسٹرکٹ فوکل پرسن محکمہ صحت غلام سرور، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر یونیسف کوئٹہ ارشاد احمد لہڑی، عابد کاسی،نعمان بشیر، بلال مینگل اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سعید میروانی نے کہا کہ ضلع کوئٹہ میں 9 سے14 دسمبر تک ایم این ٹی آئی پروگرام چھ روز تک جاری رہے گا اس دوران پندرہ سال سے 49 سال تک کی شادی شدہ اور غیر شادی شدہ خواتین کو تشنج سے بچا کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ضلع کوئٹہ میں پچاس یونین کونسلز میں تقسیم کیا گیا ہے اورپچاس میڈیکل افسران کی نگرانی میں 636 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گرلز ہائی سکولز، گرلز کالجز، یونیورسٹیز، خواتین کی دستکاری کے اداروں، گلی محلوں میں خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، علماکرام، سماجی کارکن، صحافیوں اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جان لیوا بیماری کا تدارک ممکن ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تشنج سے بچا کی پہلی مہم کے دوران تین لاکھ سے زائد خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جو باقی رہ گئے ہیں ان کیلئے دوبارہ مہم شروع کی جائے گی جبکہ تیسری مہم جون2020میں ہوگی حفاظتی ٹیکہ جات روزانہ کی بنیاد پر مراکز صحت میں لگائے جاتے ہیں کیونکہ شعور و آگاہی کی کمی کے باعث بلوچستان بھر میں خواتین تک رسائی کا واحد ذریعہ خصوصی مہمات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like