The news is by your side.

عوام کو پسماندہ رکھنے کا اب دور ختم ہوگیا ہے، پرنس آغا عمر احمد زئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

 

 

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء پرنس آغا عمر احمد زئی نے کہا ہے کہ عوام کو پسماندہ رکھنے کا اب دور ختم ہو چکا ہے عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کامحور ہے عوامی مسائل کا حل صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل کیلئے بی اے پی ہر فورم پر جدوجہد کرے گی تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی،سیوریج،سٹرکوں کے نظام کو درست کرکے کلی قمبرانی و گردنواح کو مثالی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلی قمبرانی میں سردار عبدالغنی قمبرانی کے ہمراہ علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ اور علاقہ مکینوں کے مسائل سننے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں عوام جو صوبائی حکومت سے امیدیں وابستہ کر رکھے ہیں وہ تسلسل کے ساتھ پورے ہوتے جارہے ہیں عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں عوام کی ہی مشاورت سے کلی قمبرانی ودیگر نواح میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگیا ہے جس سے علاقہ مکینوں کے مسائل حل ہونگے موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی عوام کی فلاح اور مسائل کے خاتمے کیلئے جن پالیسیوں پر گامزن ہیں اس کے دو رس نتائج برآمدہونگے آنے والا وقت بلوچستان کی ترقی کا ہے ہمارے ترقیاتی منصبوبے کاغذات پرنہیں بلکہ زمین پر نظر آتے ہیں ہم عوام کے خادم عوامی نمائندے ہیں جو عوام کی خدمت علاقائی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے دن رات اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کررہے ہیں عوام کی خدمت عوامی مسائل کا حل اور علاقائی ترقی خوشحالی سے ہمیں کوئی رک نہیں سکتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like