The news is by your side.

دکی، اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی قتل کا معمہ حل ہوگیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

 

 

بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ناصر آباد میں اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ایس پی محیب اللہ کاکڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محمد یوسف لیلیزئی نامی شخص کا بیٹا مومن شاہ سے گھر میں پستول صاف کرتے ہوئے غلطی سے گولی چلنے کی وجہ سے اسکی اپنی والدہ کو گولی لگی جس سے وہ ہلاک ہوگئی۔پولیس نے محمد یوسف لیلیزئی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے اسکے بیٹے مومن شاہ کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں ایس پی محیب اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او رحیم بخش نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکر پولیس کو قتل کیس میں مطلوب ملزم ظاہر خان لونی ولد نور محمد کو گرفتار کرلیا۔ملزم 2003 میں ہونے والے قتل کیس میں پولیس کو مطلوب تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like