آنے والے 3 ہفتے ملکی سیاست میں بہت اہم ہیں

0

لاہور (21 دسمبر 2019) سینئیر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ آنے والے دو تین ہفتے پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہوں گے۔ان ہفتوں میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے بھی معاملات آگے بڑھیں گے۔آنے والے دنوں میں یہ بات اسمبلی میں بھی شروع ہو جائے گی۔رانا عظیم نے دعویٰ کیا اہے کہ دونوں سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی اس قانون سازی کی حمایت کریں گی۔اور اس حمایت کے بعد ہی آصف علی زرداری ملک سے باہر چلے جائیں گے۔آصف علی زرداری کو علاج کروانے کے لیے پاکستان سے باہر بھیجا جائے گا اور اس کے بعد ملک میں موجود ایک اور شخصیت بھی خاموشی سے ملک سے باہر چلی جائے گی۔اور وہ لوگ سمجھتے ہیں کہ لندن سے سیاست تیز ہو گی ان کو بھی سخت پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔

جس کے بعد شاہد لندن سے زیادہ سخت سیاست نہ ہو جب کہ ایک شخص بھی لندن سے واپس آئے گا اور اداروں کے حق میں بیان دے گا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق تفصیلی فیصلہ 39 صفحات پرمشتمل ہے۔ تحریری فیصلہ جسٹس منصورعلی شاہ نےتحریرکیا ہے۔ فیصلے میں چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہمارے سامنے مقدمہ تھا کہ کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔آرمی چیف کی تقرری، ریٹائرمنٹ اورتوسیع کی تاریخ موجود ہے۔ قانون کے تحت جنرل کے رینک کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر یا مدت ملازمت نہیں دی گئی۔ پہلی باریہ معاملہ اعلیٰ عدلیہ میں آیا۔ سماعت کے پہلے روز درخواست گزارعدالت میں پیش نہیں ہوا۔درخواست گزار اگلی سماعت میں عدالت میں حاضرہوا۔ ہماری حکومت قوانین کی ہے یا افراد کی؟ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3سال کی توسیع دی گئی۔ آرمی چیف کاعہدہ لامحدوداختیار اورحیثیت کا حامل ہوتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.