The news is by your side.

ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی نے آر ایچ سی عاصم آباد دشت کا افتتاح کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

مستونگ(این این آئی)ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی نے آر ایچ سی عاصم آباد دشت کا افتتاح کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دشت میڈم ثناء ماجبین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار امیر محمد گچکی پیرامیڈیکل اسٹاف کے سعید احمد سمالانی میر سعد اللہ عبدالرحیم باروزئی بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق آر ایچ سی عاصم آباد دشت عرصہ دراز سے غیر فعال تھا جسکی وجہ سے عاصم آباد سمیت ملحقہ علاقوں میں کے عوام کو صحت کی سہولیات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار امیر محمد گچکی اور اسسٹنٹ کمشنر دشت میڈم ثناء ماجبین کی کوششوں کے بعد آر ایچ سی عاصم آباد دشت کی تزئین و آرائش کرکے اس میں فرنیچر سمیت دیگر سامان پہنچا دیا گیا اور سینٹر کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا اس موقع پر تمام اسٹاف بھی موجود تھا ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں تمام سینٹروں کا دورہ کیا جائے اور ان کو مکمل طور پر فعال کردیا جائے گا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار امیر محمد گچکی نے بتایا کہ سینٹر کے لئے ادویات سمیت دیگر تمام ضروری آلات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی تاکہ یہاں کے غریب عوام کو معمولی علاج کے لئے دور دراز علاقوں میں جانا نہ پڑے علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر دشت میڈم ثناء ماجبین مسلسل دشت میں تمام سینٹروں کی نگرانی کر رہی ہیں جس کی وجہ سے تمام سینٹرز میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کیا جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like