The news is by your side.

میں گرفتار ہوا تو پی ٹی آئی چئیرمین تھا،اب وزیراعظم ہوں

0
اسلام آباد: ( 21دسمبر2019ء) خصوصی عدالت سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنا چکی ہے۔عمران خان جو کہ اب پاکستان کے وزیراعظم ہیں ان کا اس وقت کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جب پرویز مشرف نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔2007ء میں جب پرویز مشرف نے ایمرجنسی نافذ کی تو عمران خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں لاہور میں ہوں اور میں گھر سے دور ہوں۔عمران خان نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے غداری کی ہے،پرویز مشرف نے پہلے تو ایمر جنسی لگائی جسے سپریم کورٹ نے خارج کر دیا،اس کے بعد انہوں نے فوج بھجوا کر سپریم کورٹ کے ججز کو کو نکال دیا۔عمران خان 2007ء کے اس کلپ میں مزید کہتے ہیں کہ پرویز مشرف کے اوپر سیدھا سیدھا آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے جس کی پھانسی کی سزا ہے۔

عمران خان کی یہ گفتگو آپ بھی ملاحظہ کیجئے

You might also like