صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات کے مطابق تشکیل دیے جارہے ہیں

0

کوئٹہ 29 دسمبر 2019:صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات کے مطابق تشکیل دیے جارہے ہیں موجودہ حکومت عوام کامعیار زندگی بہتر کرنے اور عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ ٹاون میں فٹبال گراونڈ، سپورٹس کمپلکس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی قادر نائل سیکرٹری کھیل عمران گچکی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے انہوں نے کہا کہ ماضی میں مذکورہ گراونڈز کی مد میں کرپشن، تعمیر و مرمت کے کام میں تاخیر اور غیر معیاری اور ناقص مٹیریل کے استعمال سے کھیل کے شعبے کو کافی نقصان اٹھانا پڑا کھلاڑیوں کیلئے گراونڈز کے دروازے سازش کے تحت بند کر دئے گئے صوبائی مشیر نے سیکرٹری کھیل کو ٹھیکیدار اور متعلقہ حکام کو طلب کرنے اور کام کی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ معاشرے میں کھیل سمیت مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہیمذہبی شدت پسندی انتہا پسندی اور دیگر تفرقات کے خاتمے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ا نہوں نے کہا کہ ڈویژنل سطح پر سپورٹس و ثقافت کو مزید دوام دینا ہے تا کہ صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے سابقہ ادوار میں بنائی گئی بند اور غیر فعال عمارتوں کو فعال بنائینگے کھیل کے میدان اور سپورٹس کمپلیکس کو آباد کر کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرینگے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.