الیکشن 2018، عوامی نیشنل پارٹی’باپ‘ کے دو ارکان اسمبلی کی کامیابی کالعدم قرار

0

کوئٹہ(این این آئی)الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے دو ارکان صوبائی اسمبلی کی الیکشن 2018 میں کامیابی کالعدم قرار دے دی ہے۔الیکشن ٹریبونل میں ارکان صوبائی اسمبلی سردارعبدالرحمان کھیتران اوراکبرآسکانی کیخلاف انتخانی عذرداریوں کی سماعت ہوئی۔ انتخابی عذرداریوں کی سماعت جسٹس نذیراحمد لانگو پرمشتمل الیکشن ٹریبونل نے کی۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے سردارعبدالرحمان کھیتران اوراکبر آسکانی کے حلقوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا۔ الیکشن ٹریبونل کا الیکشن کمیشن کو دونوں کی کامیابی کانوٹیفکیشن معطل کرنیکا بھی حکم دے دیا۔الیکشن ٹریبونل نے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی بطور رکن اسمبلی کامیابی کالعدم قرار دے دیتے ہوئے پی بی 8 بارکھان میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا۔عبدالرحمان کھیتران کیخلاف نیشنل پارٹی کیعبدالکریم کھیتران نیانتخابی عذرداری دائر کی تھی۔اکبرآسکانی کیخلاف اصغر رند نیانتخابی عذرداری دائرکر رکھی تھی۔ اکبرآسکانی صوبائی اسمبلی کیحلقہ پی بی 48 کیچ فور سے کامیاب ہوئے تھے۔سردارعبدالرحمان کھیتران اوراکبرآسکانی کاتعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔سماعت کے دوران نادر چھلگری ایڈووکیٹ عبدالکریم کھیتران اورمحمدریاض اصغررند کی جانب سے پیش ہوئے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.