Monthly Archives

January 2020

عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ عوامی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ مینڈیٹ کا پورا احترام ہے

کوئٹہ 29جنوری:۔صوبائی وزیر تعلیم اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ عوامی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ مینڈیٹ کا پورا احترام ہے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیا جائے گا۔ صوبے کی ترقی خصوصا تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلیے روڈمیپ تیار کرلیا گیا ہے۔ جس پرجلد عمل درآمد یقینی بنائی جائے گی۔ دہائیوں پر محیط محرومیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ صوبے میں پارٹی کی مزید فعالی اور کارکنوں کے مسائل کے حل کیلیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کے اتحادی ہیں…

تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گےصوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند

کوئٹہ 29جنوری:۔صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی اور مطلوبہ اہداف کے حصول کیلیے مربوط پالیسی لارہے ہیں۔ نظام تعلیم کی بہتری، محکمہ تعلیم کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔ تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔ اقرباء پروری کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ثانوی تعلیم کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری ثانوی تعلیم محمد طیّب لہڑی نے انہیں محکمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں محکمے کے تنظیم…

سی پیک شاہراہ پر ہونے کی وجہ سے خضدار پھل اور سبزیوں کی ترسیل کا مرکز بن چکا ہے

خضدار29 جنوری:۔ سیکریٹری زراعت بلوچستان قمبر دشتی نے کہاہے کہ خضدار جس محل و وقوع پر واقع ہے یہاں تجارت و کاروبار کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، سی پیک شاہراہ پر ہونے کی وجہ سے خضدار پھل اور سبزیوں کی ترسیل کا مرکز بن چکا ہے، خضدار سبزی منڈی کو مذید ترقی دینے کے لئے حکومت تما م تر سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کریگی، سبزی منڈی میں شیڈنصب کرنے، تیسری الاٹ منٹ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایاجائیگا، سبزی منڈی کی وسعت میں اضافہ کرنا بے حد ضروری ہے چونکہ یہاں سے اندرونی سندھ پنجاب سمیت کراچی کے لئے فروٹ، سبزیاں اجناس کی…

بلوچستان اکیڈمی فار کالج ٹیچرز میں یونیورسٹی آف بلوچستان کوالٹی انشورنس ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

کوئٹہ28جنوری:۔بلوچستان اکیڈمی فار کالج ٹیچرز میں یونیورسٹی آف بلوچستان کوالٹی انشورنس ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے کے مختلف کالجز کے فوکل پرسنز کوآرڈینیٹرز کنٹرولرز نے شرکت کی ورکشاپ کا مقصد صوبے میں بی ایس کا پروگرام کامیابی سے چلانے کے لیے ٹیچر فیکلٹی کی تربیت و رہنمائی کرنا اور ان کے استعداد کار بڑھانا ہے۔ اختتامی تقریب منگل کے روز بلوچستان اکیڈمی فار کالج ٹیچرز میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ائیر انیڈٹیکنیکل ایجوکیشن حیات کاکڑ اس کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے…

کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اپوزیشن جماعتوں کے ریکوزیشن اجلاس کی درخواست مسترد کردی

کوئٹہ 28جنوری :۔ بلو چستان صوبائی اسمبلی سیکریڑیٹ کے پریس ریلیزکے مطابق حزب اختلاف کے اراکین بلوچستان اسمبلی کی جانب سے اسمبلی ریکوزیشن کرنے کی درخواست جوآئین کے آرٹیکل (3)54جسے آئین کے آرٹیکل 127کے ساتھ ملا کرپڑھا جائے کے تحت اسمبلی سیکریڑیٹ میں جمع کرائی گئی تھی کو اسپیکر بلو چستان اسمبلی کے آئین کے شرائط پر پورا نہ اترنے کی بنا پر مسترد کردیا ہے چونکہ آئین کے آرٹیکل 54(3) کے تحت ریکوزیشن اجلاس کی درخواست پر 17ارکین اسمبلی کے دستخط ہونے ضروری ہیں ۔گوکہ مذکورہ درخواست پر 17اراکین اسمبلی کے دستخط موجودہ ہیں لیکن ان اراکین…

صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے منگل کے روز ڈائریکٹریٹ آف لیبر اینڈ مین پاورا ورکرز ویلفیئر بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا

کوئٹہ28جنوری:۔صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے منگل کے روز ڈائریکٹریٹ آف لیبر اینڈ مین پاورا ورکرز ویلفیئر بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر سیکرٹری محنت و افرادی قوت بشیر بازئی،سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ گل زمان بازئی بھی موجود تھے۔صوبائی مشیر کو ڈائریکٹر جنرل لیبر سعید سربراہ نے محکمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے انہیں محکمے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور دیگر درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے…

شہید سکندر یونیورسٹی خضدار اور جھالاوان میڈیکل کالج کا معائنہ کیا

خضدار28 جنوری:۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی ممبران نے شہید سکندر یونیورسٹی خضدار اور جھالاوان میڈیکل کالج کا معائنہ کیا اور بریفنگ لیئے۔ کمیٹی کے اراکین میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری عبدالرحمان بزدار، سیکریٹری ایمپ لیمشن پی اینڈ ڈی ہاشم غلزئی، چیف پلاننگ آفیسر عبدالرسول زہری،ڈائریکٹرپی جی ایم آئی ڈاکٹر شبیراحمد لہڑی، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان عبدالصبور کاکڑ،چیف آف سیکشن عارف بلوچ، چیف آف سیکشن ہیلتھ حافظ قاسم و دیگر آفیسرزمنگل کے روز ایک روزہ دورے پر خضدار آئے جہاں انہوں نے شہید سکندر…

ایران کے امریکی ہوائی اڈوں پر حملے‘ 80 افراد ہلاک

عراق میں حملوں سے امریکی ہیلی کاپٹر اور سازو سامان بھی تباہ ہو گیا ۔ ایرانی میڈیا کا دعویٰ تہران( 8 جنوری 2020ء) ایران کے امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل سے حملے کئے گئے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق ایرانی کی جانب سے سے عراق میں امریکی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے حملوں سے امریکی ایئر بیس پر 80 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایران کی جانب سے امریکہ کے دو ہوائی اڈوں پر حملے کئے گئے۔ بغداد میں کئے جانے والے حملوں میں امریکی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملوں میں امریکی ہیلی کاپٹر…