حکومت ز مینداروں کو آسان اقساط پر ٹریکٹر فراہم کر رہی ہے

0

کوئٹہ یکم جنوری:۔ صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی زراعت کی ترقی سے وابستہ ہے، حکومت زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے، زمینداروں اور کسانوں کو جدید زرعی آلات کی فراہمی اور مفید کاشتکاری کے لئے کسانوں کی استعدارکار بڑھانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ز مینداروں اور کاشتکاروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شعبہ زراعت صوبے کا انتہائی اہم شعبہ ہے کیونکہ اس شعبہ سے ستر فیصدسے زائد لوگوں کا ذرائع معاش وابستہ ہے، اس شعبہ کی ترقی سے لوگوں اور صوبے کی معیشت میں بہتری آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے دوست ممالک خصوصاً چین سے رابطہ میں ہیں اور جلد زراعت میں جدت لانے سے متعلق اہم منصوبے متعارف کئے جائیں گے جن میں کسانوں کو جدید زرعی آلات کی فراہمی اور استعمال، کسانوں کی استعداد کار بڑھانے، کم پانی سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے فصلات سے متعلق آگاہی، تربیت اور رہنمائی فراہم کرنے جیسے منصوبے شامل ہیں جن سے صوبے میں زراعت کی فروغ میں غیرمعمولی بہتری آئے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت ز مینداروں کو آسان اقساط پر ٹریکٹر فراہم کر رہی ہے جس سے چھوٹے سطح کے کاشتکاروں کو بہت فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زمینداروں کو درپیش مشکلات، بجلی کی کمی اور دیگر امور کو صوبائی اور وفاقی سطح پر حل کرنے کے لئے کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملوں کے پیش نظر محکمہ زراعت کو ہدایات جاری کردی ہے کہ وہ زمینداروں اور کسانوں کو فصلات محفوظ رکھنے کے لئے معاونت اورر ہنمائی فراہم کرے تاکہ نقصانات کا تناسب کم سے کم ہو۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.