The news is by your side.

تعلیم سے محروم,خصوصی افراد,فنی مہارت, خواتین کیلئے باعزت روزگار کیلئے مزید کمیونٹی سینٹرز سریاب میں کھولیں گے. ایم پی اے احمد نواز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

سریاب پی بی 30 کوئٹہ VII

 

تعلیم سے محروم,خصوصی افراد,فنی مہارت, خواتین کیلئے باعزت روزگار کیلئے مزید کمیونٹی سینٹرز سریاب میں کھولیں گے. ایم پی اے احمد نواز بلوچ

سوشل ویلفیئر کے تعاون سے غیر رسمی تعلیی مراکز اور نادار لوگوں کی سہولیات کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے. اربن کمیونٹی سینٹر پروجیکٹ IIIکلی جیو کے دورہ کے موقع پر گفتگو

کوئٹہ(سریاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ہر دلعزیز شخصیت مالک ضلعی صدر کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے احمد نواز بلوچ نے اچانک اربن کمیونٹی سینٹر جیو III کا دورہ کیا. یہ ادارہ اپنی خدمات سماجی بہبود و خصوصی تعلیم سوشل ویلفیئر کے توسط سے سرانجام دے رہا ہے. جس سے علاقے میں بڑی تعداد میں طلباء مستفید ہو رہے ہیں. احمد نواز بلوچ نے سینٹر کا تفصیلی معائنہ کرنے کے علاوہ سینٹر کے کام کے طریقہ کار کے بارے میں بریفینگ بھی لیا. اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے احمد نواز بلوچ نے کہا کہ مذکورہ سینٹر علاقے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے. جس سے علاقے میں مثبت اثر پڑ رہا ہے. انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم سے محروم,خصوصی افراد,فنی مہارت, خواتین کیلئے باعزت روزگار کیلئے مزید کمیونٹی سینٹرز سریاب میں کھولیں گے. اس سلسلے میں ہم سوشل ویلفیئر کے تعاون سے غیر رسمی تعلیی مراکز اور نادار لوگوں کی سہولیات کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے.اس موقعے پر پارٹی کے رئنما حاجی وحید لہڑی ، میر ایوب و دیگر بھی موجود تھیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like