Daily Archives

January 2, 2020

سردار صالح معمد مینگل اور بی این پی ڈسٹرکٹ مستونگ کے ضلعی صدر میر عبد اللہ جان مینگل کے چچا اور میر سعد اللہ خان مینگل کے والد میر معمد وارث…

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ضلعی کونسلر ملک محمد حسن مینگل نے گذشتہ روز کلی غلام پڑنس میں جاکر سردار صالح معمد مینگل اور بی این پی ڈسٹرکٹ مستونگ کے ضلعی صدر میر عبد اللہ جان مینگل کے چچا اور میر سعد اللہ خان مینگل کے والد میر معمد وارث مینگل کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کررہے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں نے بھی کوئٹہ میں ہونے والی برفباری کی تصاویر کو بہتر انداز میں شائع کیا

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی )کوئٹہ میں برفباری کی تصاویر سوشل میڈیا پر ٹا پ ٹرینڈ رہیں غیر ملکی خبر رساں اداروں نے بھی کوئٹہ میں ہونے والی برفباری کی تصاویر کو بہتر انداز میں شائع کیا تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ اور اسکے گردونواح میں موسم کی پہلی برفباری جمعرات کو صبح سویرے شروع ہوئی اور کچھ دیر تک جاری رہی شہر کے مرکزی علاقوں کے مقابلے میں نواحی علاقوں بالخصوص پہاڑوں پر برفباری زیادہ ہوئی۔

اجلاس میں ایرانی تیل کی غیرقانونی طور پر بلوچستان میں آناچیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ02جنوری :۔پاک ایران جوانٹ بارڈر کمیشن کا 23ویں اجلاس کوئٹہ کے ایک مقامی ہو ٹل میں دوسرے روزبھی جاری رہا پاکستان وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر جبکہ ایرانی وفد کی قیادت ڈپٹی گورنر سیستا ن بلوچستان محمد حا دی مرعشی نے کی اجلاس میں دونوں طرف سے سول وعسکری حکام نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں ایرانی تیل کی غیرقانونی طور پر بلوچستان میں آنا،زائرین کو سہولیات کی فراہمی سرحد وں پر دراندازی و خلاف ورزی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہاکہ گزشتہ سال قانون نافذ کرنے…

کچلاک بائی پاس کے زیرتکمیل منصوبے کے معیار اور تاخیر کا نوٹس لیا ہے

کوئٹہ02جنوری:۔سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل نے کچلاک بائی پاس کے زیرتکمیل منصوبے کے معیار اور تاخیر کا نوٹس لیا ہے اورمتعلقہ ایکسیئن اور تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے، صوبائی سیکریٹری نے جمعرات کے روز کچلاک بائی پاس کا معائنہ کیا اور منصوبے کو 15مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت کا یہ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے جس سے کوئٹہ اور صوبے کے شمالی علاقوں کے درمیان ٹریفک کو منظم کرنے میں مدد ملے گی اور وقت کی بھی بچت ہوگی، انہوں نے ہدایت کی کہ گذشتہ سات…

سمندر کے کنارے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے

گوادر 02جنوری:۔گوادرمیں گذشتہ شب تیز سمندری ہواں سے متاثر ہونے والی ایسٹ بے دیمی زرمیں کھڑی کشتیوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی کرینوں اور بھاری مشینری کے ذریعہ سمندر کے کنارے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں رات گئے شروع کیا گیا ہنگامی آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ وسیم احمد نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی، انہوں نے بتایا ہے کہ سمندری ہواں سے کھڑی کی گئی کشتیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے تاکہ ان کا ازالہ کیا جاسکے، انہوں نے بتایا کہ سمندری ہواں سے…

بارشوں اور برف باری کی پیش نظراضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو

کوئٹہ 02جنوری :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ ممکنہ بارشوں اور برف باری کی پیش نظر پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ ادار و اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں گرم کمبل ، سویٹرز ، جوتے، اور سردی کی شدت سے بچنے کے لیے دیگر ضروری اشیاءبھجوائی جا رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم اے کے آفس میںمنعقدہ اجلاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن فیصل پانیزئی ، ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ…

ڈسٹرکٹ کونسل قلات میں ایس پی واجہ دوستین دشتی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد گیا گیا

قلات۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان کوئٹہ محسن حسن بٹ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کونسل قلات میں ایس پی واجہ دوستین دشتی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد گیا گیا۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی منظور احمدمینگل ایس ایچ او حبیب نیچاری ٹریفک سارجنٹ عبدالمجید رئیسانی اسکواڈانچارج حاجی نسیم شاہوانی، سیاسی سماجی شخصیات سردار اسد جان شاہوانی میر منیر احمد شاہوانی میر مبارک خان محمد حسنی سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پولیس سے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی دی جنکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے گئے۔ اس موقع پر ایس پی واجہ دوستین…

مستونگ شہر اور گردونواح کے تمام علاقوں میں  گیس کی سپلائی اچانک بند

۔ مستونگ۔۔۔۔۔۔سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی مستونگ شہر اور گردونواح کے تمام علاقوں میں  گیس کی سپلائی اچانک بند۔۔۔۔۔۔عوام کو سخت سردی میں مشکلات کا سامنا۔۔۔۔۔اچانک گیس کی بندش سے متعلق صحافیوں کی رابطہ کرنے پر منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی مستونگ حاجی نذیر لانگو نے بتایا کہ کوئٹہ میں گیس کی مین پلانٹ میں کمپریسر کی خرابی کے باعث مستونگ  قلات منگچر سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہوئی۔۔۔۔۔۔۔

چاغی: غیرقانونی شکار کے شبے میں دو غیر ملکی شہریوں سمیت پانچ افراد گرفتار

چاغی: غیرقانونی شکار کے شبے میں دو غیر ملکی شہریوں سمیت پانچ افراد گرفتار مذکورہ افراد کو پدگ میں ایف سی چیک پوسٹ پر حراست میں لے لیاگیا گرفتار غیر ملکیوں کا تعلق کویت سے ہے، حراست ملزمان سے شکار کے آلات برآمد ہوئے،گرفتار افراد کو مزید تحقیقات کے لیے لیویز فورس کے حوالے کیا گیا گرفتار افراد پر وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی ایف او عبدالقادر