The news is by your side.

بارشوں اور برف باری کی پیش نظراضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

کوئٹہ 02جنوری :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ ممکنہ بارشوں اور برف باری کی پیش نظر پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ ادار

و اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں گرم کمبل ،

سویٹرز ، جوتے، اور سردی کی شدت سے بچنے کے لیے دیگر ضروری اشیاءبھجوائی جا رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم اے کے آفس میںمنعقدہ اجلاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن فیصل پانیزئی ، ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ امان اللہ ، کنٹرول روم انچارج ڈاکٹر عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر علی رضا کھوسہ و دیگر افسران موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔جس کی وجہ سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت فریزنگ پوائنٹ سے نیچے گر جاتا ہے۔ تو اس حوالے سے صوبائی حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور موسم کے حوالے سے عوام کو پیشگی آگاہی دینے کے لیے پی ڈی ایم اے تمام ضروری اقدامات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ مختلف علاقوں جہاں پر برفباری کے امکانات وہاں ٹریفک کو بحال رکھنے کیلئے پہلے ہی نمک کے ٹرک بھجوا دیے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔افسران ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں۔ صوبائی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ عوامی فلاح وبہبود کا مشن جاری رکھیں گے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میں صوبائی حکومت بھرپور کردار ادا کر رہی ہے صوبے کو معاشی و اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ کی ولولہ انگیز قیادت و مضبوط عزائم کی بدولت ملک میں امن کی مزید بحالی اور ملک کو معاشی و اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ عوام نے جو ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔ بلوچستان کے حقوق ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like