The news is by your side.

پاکستان اور ایران ہمسایہ ممالک ہیں اور ہمیشہ ایک وسرے کی مشکلات میں مدد کریں گے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

کوئٹہ03جنوری :۔پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا 23واں اجلاس چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر اور ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان

 

محمد ہادی مرعشی کی سربراہی میں اختتام پذیرہو ا۔اجلا س میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اور دونوں ممالک کو تجارتی ومعاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے جس سے مقامی لوگ اور کاروباری طبقہ کی معاشی حالت مستحکم ہوگی اور کاروبار کے نئے مواقع بھی میسر ہوں گے ۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں جوبھی فیصلے ہوئے ہیں اُن پر عملدرآمد بہت ضروری ہے اور سرحدوں پر جو چھو ٹے مسائل ہیں ان کو ختم کرنا ہوگااور عوام کو ایک پرامن فضا قائم کرکے دیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کو تجارتی سرگرمیوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چائیے جس سے دونوں ملک کی معشیت مستحکم ہوگی ۔ ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں برادر اسلامی ممالک بھائیوں کی طرح ہیں اور مشکلات میں ایک دوسرے کا ساتھ د یا ہے لہذا تعاون کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔آخرمیں چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان نے میٹنگ منٹس پر دستخط کیئے اس موقع پر دونوں ممالک کے سول وعسکری حکام بھی موجود تھے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like