The news is by your side.

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی عدم توجہی کی وجہ سے ماہی گیروں کو تباہی کا سامنا کرنا پڑرہا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادرمیں بریک واٹر اور گزرگاہوں کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف ماہی گیروں کا احتجاجی ریلی نکالی،ریلی ماہی گیروں کی بستی ڈھوریہ سے شروع ہوکر میرین ڈرائیو کا گشت کرتے ہوئے جی ڈی اے گوادر کے آفس پر دھرنا پر بیٹھ گئی.

ریلی کے شرکا حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی ، گوادر ماہی گیر اتحاد کے صدر خداداد واجو اور آل پارٹیز گوادر کے سیاسی رہنماوں کا ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جی ڈی اے اور جی پی اے کی غفلت کی وجہ سے میگا پروجیکٹس باعثِ عذاب بن رہے ہیں. مقررین نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی عدم توجہی کی وجہ سے ماہی گیروں کو تباہی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،انہوں نے کہا کہ سمندری لہروں کی شدت میں اضافہ کے بعد ماہی گیروں کی کشتیاں انجن اور جال سمندر برد ہوگئے.
کئی ماہی گیر گھرانے سڑک پر آگئے ہیں. متاثرہ ماہی گیروں کو فوری طورپر معاوضے اداکئے جائیں.،گوادرکے ماہی گیروں نے بریک واٹر اور گزرگاہوں کی تعمیر تک احتجاج کرینگے.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like