The news is by your side.

حکومت کو گیس کی فراہمی میں در درپیش مشکلات کا پورا احساس ہے

0

کوئٹہ 03جنوری :۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ ان کی حکومت کو گیس کی فراہمی میں در درپیش مشکلات کا پورا احساس ہے اور وہ اس مسئلے کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں صوبائی وزیر نے اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل مینیجر صدیق مدنی سے ملاقات کے دوران اپنی اور صوبائی حکومت کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیااور ان سے کہا کہ گیس کی عدم فراہمی اور پریشر میں کمی عام آدمی کے لیے حساس معاملہ ہے اور اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے جنرل منیجر ایس ایس جی سی نے وزیر داخلہ کو یقین دہانی کرائی کہ مسئلے کو حل کرلیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی کے لوگوں کو ضرورت کے مطابق گیس فراہم کر رہی ہے تاہم کوئٹہ کے دور دراز علاقوں میں پریشر کی کمی کا مسئلہ ہے جسے بھی جلد از جلد حل کر لیا جائے گا۔ ی ۔

You might also like