The news is by your side.

بلوچستان کے 46 لاکھ سے زائد رائے دہندگان پر مشتمل ابتدائی /غیر حتمی انتخابی فہرستوں کے معائنہ کے لیئے صوبہ میں تقریبا” 1672 ڈسپلے سنٹرز قائم کیے گئے ہیں

0

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان غلام اسرار خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 46 لاکھ سے زائد رائے دہندگان پر مشتمل ابتدائی /غیر حتمی انتخابی فہرستوں کے معائنہ کے لیئے صوبہ میں تقریبا” 1672 ڈسپلے سنٹرز قائم کیے گئے ہیں ۔

صوبائی الیکشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج اور ڈسپلے سنٹر کی تفصیلات جاننے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں ووٹ کے اندراج و منتقلی کے لیے فارم نمبر 15, ووٹ کے اندراج پر اعتراض کے لیے فارم نمبر 16 اور درستگی کوائف کے لیے فارم نمبر 17 ڈسپلے سنٹر پر جمع کروائیں. فارم اور دیگر ضروری معلومات ڈسپلے سنٹر انچارج اور دفتر ضلعی الیکشن کمشنر / رجسٹریشن آفیسر سے حاصل کریں تمام فارم, اضلاع میں بنائے گئے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں ابتدائی / غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 23 دسمبر سے شروع ہوئی ہے جو ایک مہینے تک جاری رہے گی۔

You might also like