The news is by your side.

سریاب کے گیس کا مسئلہ وقتی طور پر نہیں بلکہ مستقل طور پرحل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں.ایم پی اے احمد نواز بلوچ

0

سریاب پی بی 30 کوئٹہ VII

سریاب کے گیس کا مسئلہ وقتی طور پر نہیں بلکہ مستقل طور پرحل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں.ایم پی اے احمد نواز بلوچ

کلی مصطفی آباد میں مسائل کے حوالے سے دورہ اور کھلی کچہری

تعلیم,صحت,صفائی,پانی,بجلی,اسپورٹس اسٹریٹ لائٹس,ترقیاتی کام ہر شعبے میں سریاب کے ہر گلی کوچے کے مکینوں کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے.ہر دم خدمت کرنے کے منشور پر عمل پیرا ہیں. کلی مصطفی آباد میں کھلی کچہری سے گفتگو

کوئٹہ(سریاب نیوز) تفصیلات کے مطابق بلوچستان بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ضلعی صدر کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے احمد نواز بلوچ نے سریاب کلی مصطفی آباد میں مسائل کے حوالے سے دورہ کرنے کے بعد منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی. جس میں طاہر شاہوانی سینئر نائب صدر کوئٹہ , علاقائی یونٹ سیکرٹری ظہور کرد,داؤد لہڑی,ٹکری محمد اقبال کے علاوہ علاقائی عمائدین, میر معتبرین کے علاوہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی. نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی شریک محفل تھے.کھلی کچہری میں کھل کر ہر مسئلے پر مرحلہ وار بڑے شائستہ انداز میں بحث و مباحثہ ہوا. ایم پی اے احمد نواز بلوچ نے ہر ایک مسئلے کے بغور سنا اور فرداً فرداً مدلل انداز میں وقتاً فوقتاً جوابات دیتے رہے. انہوں نے کہا ہمارے علاقوں میں گیس کا بڑا بحران ہے. جسکو وہ وقتی طور کیلئے نہیں بلکہ مستقل طور پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں. جبکہ حلقے میں وہ تعلیم,صحت,صفائی,پانی,بجلی,اسپورٹس,اسٹریٹ لائٹس,ترقیاتی کام ہر شعبے میں سریاب کے ہر گلی کوچے کے مکینوں کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے.ہر دم خدمت کرنے کے منشور پر عمل پیرا ہیں.احمد نواز بلوچ نے کہا کہ کوئی چیز ان سے پوشیدہ نہیں وہ حلقے کے مسائل سے باخبر ہیں اور ہمہ وقت وہ ذاتی حیثیت میں نگرانی بھی کرتے رہتے ہیں. مزید برآں انکا کہنا تھا. عوام نے انکو منتخب کیا ہے اور وہ ہر دم عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں

You might also like