شہید سکندر یونیورسٹی خضدار اور جھالاوان میڈیکل کالج کا معائنہ کیا

0

خضدار28 جنوری:۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی ممبران نے شہید سکندر

 

 

یونیورسٹی خضدار اور جھالاوان میڈیکل کالج کا معائنہ کیا اور بریفنگ لیئے۔ کمیٹی کے اراکین میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری عبدالرحمان بزدار، سیکریٹری ایمپ لیمشن پی اینڈ ڈی ہاشم غلزئی، چیف پلاننگ آفیسر عبدالرسول زہری،ڈائریکٹرپی جی ایم آئی ڈاکٹر شبیراحمد لہڑی، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان عبدالصبور کاکڑ،چیف آف سیکشن عارف بلوچ، چیف آف سیکشن ہیلتھ حافظ قاسم و دیگر آفیسرزمنگل کے روز ایک روزہ دورے پر خضدار آئے جہاں انہوں نے شہید سکندر یونیورسٹی خضدار اور جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کا معائنہ کیا اور بریفنگ لیئے۔شہید سکندر یونیورسٹی کے کنسلٹنٹ آرکیٹیکٹ محمد علی نے تفصیل کے ساتھ بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ شہید سکندر یونیورسٹی خضدارمنصوبے پر 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،یونیورسٹی میں کْل 22بلاکس بننے ہیں، جن میں سے 14بلاکس پر تیز رفتاری کے ساتھ کام جاری ہے،ایڈمن بلاک، بڑے تین اکیڈمک بلاکس،ہاسٹل، سمیت دیگر منصوبوں پر کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، باؤنڈری وال قبل ازیں بن چکی ہے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ،پی ڈی شہید سکندر یونیورسٹی خضدار حاجی رحمت اللہ زہری،چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات ملک رشید بنگلزئی،سابق ڈویڑن ڈائریکٹرہیلتھ ڈاکٹر محمد مراد مینگل، کنسلٹنٹ آرکیٹیکٹ محمدعلی، اسسٹنٹ انجینئر نادر بابئی، انجینئر ببرک زہری، انجینئر الطاف کرد سمیت د یگر موجود تھے۔ شہید سکندر یونیورسٹی خضدار اورجھالاوان میڈیکل کالج خضدار کا دورہ کرنے والی ٹیم نے بریفنگ لینے کے علاوہ نئی بننے والی جامعہ کے مختلف زیر تعمیر شعبوں کا معائنہ کیا،اور بعد ازاں جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے لئے مختص اراضی اور بننے والی باؤنڈری وال کا معائنہ کیا جہاں انہیں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی اراکین ایک روزہ دورہ خضداراور شہید سکندر یونیورسٹی خضدار اور جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کامعائنہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے جہاں وہ خضدار میں قائم دونوں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بارے میں مرتب کردہ اپنی رپورٹ و تجاویز اگلے اجلاس میں پیش کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.