The news is by your side.

صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے منگل کے روز ڈائریکٹریٹ آف لیبر اینڈ مین پاورا ورکرز ویلفیئر بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا

0

کوئٹہ28جنوری:۔صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے منگل کے روز ڈائریکٹریٹ آف لیبر اینڈ مین پاورا ورکرز ویلفیئر بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر سیکرٹری محنت و افرادی قوت بشیر بازئی،سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ گل زمان بازئی بھی موجود تھے۔صوبائی مشیر کو ڈائریکٹر جنرل لیبر سعید سربراہ نے محکمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے انہیں محکمے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور دیگر درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے ملازمین اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور محکمہ کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

You might also like