Daily Archives

January 29, 2020

عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ عوامی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ مینڈیٹ کا پورا احترام ہے

کوئٹہ 29جنوری:۔صوبائی وزیر تعلیم اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ عوامی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ مینڈیٹ کا پورا احترام ہے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیا جائے گا۔ صوبے کی ترقی خصوصا تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلیے روڈمیپ تیار کرلیا گیا ہے۔ جس پرجلد عمل درآمد یقینی بنائی جائے گی۔ دہائیوں پر محیط محرومیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ صوبے میں پارٹی کی مزید فعالی اور کارکنوں کے مسائل کے حل کیلیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کے اتحادی ہیں…

تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گےصوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند

کوئٹہ 29جنوری:۔صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی اور مطلوبہ اہداف کے حصول کیلیے مربوط پالیسی لارہے ہیں۔ نظام تعلیم کی بہتری، محکمہ تعلیم کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔ تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔ اقرباء پروری کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ثانوی تعلیم کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری ثانوی تعلیم محمد طیّب لہڑی نے انہیں محکمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں محکمے کے تنظیم…

سی پیک شاہراہ پر ہونے کی وجہ سے خضدار پھل اور سبزیوں کی ترسیل کا مرکز بن چکا ہے

خضدار29 جنوری:۔ سیکریٹری زراعت بلوچستان قمبر دشتی نے کہاہے کہ خضدار جس محل و وقوع پر واقع ہے یہاں تجارت و کاروبار کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، سی پیک شاہراہ پر ہونے کی وجہ سے خضدار پھل اور سبزیوں کی ترسیل کا مرکز بن چکا ہے، خضدار سبزی منڈی کو مذید ترقی دینے کے لئے حکومت تما م تر سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کریگی، سبزی منڈی میں شیڈنصب کرنے، تیسری الاٹ منٹ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایاجائیگا، سبزی منڈی کی وسعت میں اضافہ کرنا بے حد ضروری ہے چونکہ یہاں سے اندرونی سندھ پنجاب سمیت کراچی کے لئے فروٹ، سبزیاں اجناس کی…